پولیس نے مغلپورہ سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا

09-16-2024

(ویب ڈیسک) تعویز اور دَم کے بہانے خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نصیر احمد پیری فقیری کا ڈھونگ کر کے خواتین کو ہراساں کرتا تھا ۔ ملزم خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا اور پیسے بٹورتا تھا، جسے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔