پنجاب گروپ آف کالجز کے زیراہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد

09-16-2024

(لاہور نیوز) پنجاب گروپ آف کالجز کے کیمپس 8 میں سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد کی گئی۔

کانفرنس کی صدارت پرنسپل ذوالفقار علی نے کی، مختلف فیکلٹیز کے طلبہ نے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی، طلبہ نے ’’اسوہ حسنہ اور اخلاقی اقدار‘‘ ، ’’علم کی اہمیت اور اسوہ حسنہ‘‘ اور ’’لوح بھی تُو قلم بھی تُو تیرا وجود الکتاب ‘‘ کے موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ پرنسپل ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ پنجاب کالجز میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کردار سازی پر بھی زور دیا جاتا ہے، سیرت النبیﷺ کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ تقریب میں منصفین کے فیصلے پر اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی دیئے گئے۔