اوزون پروٹیکشن کرۂ ارض پر زندگی کی بقاء کیلئے نہایت اہم ہے: مریم نواز

09-16-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ ارض پر زندگی کی بقاء کیلئے نہایت اہم ہے۔

ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماحول دشمن سرگرمیوں کے باعث اوزون تہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے، اوزون تہہ کو نقصان پہنچنے سے ماحولیاتی تبدیلیوں، بیماریوں اور دیگر خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور سستی بجلی کیلئے سولر پینل پروگرام بھی شروع کر رہے ہیں۔