عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
09-15-2024
(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کر دی ،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے، پٹرول کی قیمت 10 روپے فی لٹر کمی کے بعد 249.10 روپے فی لٹر ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 249.69 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کم ہو کر 141.93 روپے ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 15 پیسے فی لٹر کم ہو کر 158.47 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔