ساف چیمپئن شپ کیلئے این او سی جاری، قومی انڈر 17 فٹبال ٹیم کل بھوٹان روانہ ہوگی
09-15-2024
(لاہور نیوز) پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم کوساف چیمپئن شپ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا، قومی جونیئر ٹیم پیر کو اسلام آباد سے بھوٹان روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیدریشن کی خصوصی درخواست پروفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے فوری کارروائی کی بدولت 23 رکنی قومی جونیئرٹیم کی ایونٹ میں بروقت روانگی ممکن ہوئی۔ ٹیم کے کپتان اور ان کے نائب کا اعلان پہلے میچ سے قبل ہوگا، چیمپئن شپ میں پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد محمود ہیں جبکہ حسن بلوچ اسسٹنٹ کوچ اورنعمان ابراہیم گول کیپر کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔