سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،اداکارہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

09-15-2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کے عمرے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے خانہ کعبہ سے دلکش تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ اللہ نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا، الحمدللہ! میں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس ناقابل یقین نعمت کیلئے اللہ کی شکر گزار ہوں، انشاء اللہ ہم سب کو بار بار لوٹنے کا موقع عطا فرمائے (آمین)۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کافی عرصے سے عمرہ ادائیگی کی کوشش کررہی تھی بالآخر اللہ نے میری تمام دعائیں قبول کرلیں۔دوسری جانب عمرہ ادائیگی مکمل کرنے پر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور دعاؤں کی درخواست بھی کررہے ہیں۔