ارشد ندیم کا اگلا ہدف کیا ہے؟اولپمک چیمپئن نے نشانہ سادھ لیا

09-15-2024

(ویب ڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کروں گا، امید ہے ٹریننگ کےلئے بہتر سہولیات میسر ہونگی۔ارشد ندیم نے کہا 2025 میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرکے ورلڈ ریکارڈ توڑنا ہدف ہے۔ اگلے ایونٹس پرفارم کرنے کا دباو ضرور ہوگا تاہم کوشش ہوگی کہ پہلے سے زیادہ اچھی پرفارمنس دے کر سب کے دل جیتوں۔ انہوں نے ایک سوال کےجواب میں بتایا کہ فی الحال سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں اور ساری توجہ جیویلین  تھرو پھینکنے پر ہے اور ورلڈ ریکارڈ توڑنا ہدف ہے۔ارشد ندیم نے بتایا کہ ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں بطور مہمان شرکت کا فیصلہ فیڈریشن کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔پاکستان میں کھیلوں کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے۔