آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی

09-15-2024

(لاہور نیوز) آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں دوبارہ مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا، صدر مملکت آصف زرداری کی صدارت میں اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنما شریک ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہا اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں تمام تر صورتحال اور رابطوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، وزیر اعظم ہاؤس میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، وزیر اعظم محمد شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔ وفاقی کابینہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے مطالبات اور ان کی طرف سے پیش کردہ ترامیم کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔