لاہور میں پولیس کی زیر حراست ملزم دم توڑ گیا، ایس ایچ او معطل

09-15-2024

(ویب ڈیسک) تھانہ سندر انویسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست شخص کی ہلاکت پرسب انسپکٹر محمد اقبال کو معطل کر کے ایس پی انویسٹی گیشن صدر کو انکوائری کا حکم دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سندر انویسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست 65 سالہ یعقوب دوران حراست طیبعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق یعقوب نامی ملزم کے خلاف چار روز قبل شہری پر تشدد کا مقدمہ درج تھا اور ملزم مقدمہ نمبر 3204/24 میں گرفتار تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد اقبال کو معطل کر کے ایس پی انویسٹی گیشن صدر کو تین دن میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔