پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس، مولانا سے ملاقات کا فیصلہ

09-15-2024

(لاہور نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس اپوزیشن چیمبر میں جاری ہے، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بارے میں حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اب پی ٹی آئی رہنما ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔