حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان کو راضی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا

09-15-2024

(لاہور نیوز ) حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان کو راضی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا، حکومتی وفد میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن  کے ذرائع کے مطابق حکومتی وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڈ شامل تھے، حکومتی وفد کو مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے حوالے سے مجوزہ مسودہ دکھانے کا کہنا تھا۔ ذرائع  نے مزید بتایا کہ مولانا کی جانب سے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس پر حکومتی وفد کا کہنا تھا کہ مولانا کے موقف سے وزیر اعظم کو آگاہ کر کے دوبارہ رابطہ کریں گے۔ خیال رہے حکومتی وفد کی واپسی  پر ارکان کے چہرے پر مایوسی کے آثار واضح تھے، اس لیے حکومتی  وفد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر واپس روانہ ہو گیا۔