پنجاب میں ڈینگی کے مزید 35 کیسز سامنے آگئے

09-15-2024

(لاہور نیوز) ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 35 کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ ہوئے، راولپنڈی سے 33 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اٹک اور میانوالی سے ایک ،ایک ڈینگی کا کیس سامنے آیا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 219 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 667 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔