احسن ایاز انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
09-15-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی سکواش پلیئر احسن ایاز نے امریکا میں جاری 247ویں انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
فائنل میں احسن ایاز کا جوڑ تھرڈ سیڈ مصر کے محمد شرف سے پڑے گا، انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم تین ہزار ڈالرز ہے۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں احسن ایاز نے مصر کے کریم الباربری کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-3 سے مات دی ہے، احسن نے یہ میچ 3-11، 7-11، اور 0-11 کے سکور سے اپنے نام کیا۔ قبل ازیں کوارٹر فائنل میں احسن ایاز نے ہم وطن فواد خلیل کو بھی شکست دی تھی، فواد کے خلاف احسن نے 7-11، 5-11، اور 5-11 سے کامیابی سمیٹی تھی۔