پاکستان جنوبی افریقہ ویمنز ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
09-14-2024
(لاہورنیوز) پاکستان جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق تینوں میچز 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں کھیلے جائیں گے، شائقین کا داخلہ مفت ہوگا،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ویمنز ٹی 20 سیریز کے لیے پانچ رکنی کمنٹری پینل اور ایک پریزینٹر ہوں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بازید خان، اعجاز احمد، حجاب زاہد، کائنات امتیاز اور ثنا میر سیریز کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ سویرا پاشا پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گی۔