بال رنگنے کے شوقین افراد ہوشیار!ماہرین پریشان کن بات بتا دی

09-14-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ فرانس میں ایک خاتون کو اس وقت بینائی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بالوں کو رنگنے کیلئے مخصوص اجزا والا ایک پروڈکٹ کا استعمال کیا۔

ماہر امراض چشم کی سربراہی میں ایک ٹیم کے مطابق جب خاتون نے ان اجزاء جنہیں perfumed amines کہا جاتا ہے، کے بغیر بالوں کو رنگا تو ان کی بینائی کے مسائل دور ہوگئے۔محققین نے کہا کہ اس طرح کے معاملات نایاب ہیں لیکن خطرے کے بارے میں آگاہی پھیلانے سے اس طرح کے بالوں کو رنگنے والے پروڈکٹس کو ترک کرنے پر زور دیا جاسکتا ہے تاکہ آنکھوں کو مستقل طور پر نقصان نہ پہنچے۔