بچوں کی بسوں بارے پالیسی نہ بنانے والے سکولز کی رجسٹریشن رینیو نہ کرنے کا حکم

09-14-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی بسوں سے متعلق پالیسی نہ بنانے والے سکولز کی رجسٹریشن رینیو نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کو احکامات جاری کئے جا چکے ہیں مگر تاحال سکولز کی بسوں سے متعلق پالیسی پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ جن سکولز نے بچوں کی بسوں سے متعلق پالیسی نہیں بنائی ان کی رجسٹریشن رینیو نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے کینال روڈ پر انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر انڈر پاسز کی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی۔