چیمپئنز ون ڈے کپ: پینتھرز کی ڈولفنز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
09-14-2024
(لاہورنیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ کے تیسرے میچ میں پینتھرز کی ڈولفنز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ڈولفنز کو سعود شکیل لیڈ کررہے ہیں جبکہ پینتھرز کی کمان شاداب خان کے ہاتھوں میں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں سٹالینز نے لائنز کو 133 رنز سے شکست دی تھی۔