حکومت سپریم کورٹ میں مرضی کے جج لگانا چاہتی ہے، حافظ نعیم الرحمان

09-14-2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے حکومت سپریم کورٹ میں مرضی کے جج لگانا چاہتی ہے۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا امید کرتا ہوں چیف جسٹس سامنے آئیں گے اور کہیں گے کہ میری ایکسٹینشن میں کوئی دلچسپی نہیں، اس حکومت کو عدالتی معاملہ چھیڑنا ہی نہیں چاہئے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو ججز کی عمر سے متعلق واضح مؤقف دینا چاہئے تھا، سلمان اکرم راجہ کے بیان پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے لہذا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس سے پچیس روپے لٹر کمی کرے۔