پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 40 کیسز رپورٹ
09-14-2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں ڈینگی کے نئے مریض سامنے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے مزید 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ میں 207 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 632 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 37 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے ڈینگی کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔