لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج رات بارش کا امکان

09-14-2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج رات ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کل موسم خشک رہے گا لیکن شام کے اوقات میں بارش متوقع ہے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ نادرن ایریاز میں موجود ہے جہاں بارش متوقع ہے متوقع بارش کے پیش نظر ایم ڈی واسا نے نکاسی آب کے لیے آپریشن سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔