مریدکے : ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے نہ رکنے پر نوجوان قتل کردیا
09-14-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے مریدکے میں جی ٹی روڈ پر ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے نوجوان کو قتل کردیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق واقعہ جی ٹی روڈ پر نجی فلور مل کے قریب پیش آیا، 22سالہ عامر ولد بوٹا کو ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر فائرنگ کر دی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول محنت مزدوری کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کی جارہی ہے۔