عمران خان معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کرگئے: علی پرویز ملک

09-14-2024

(لاہور نیوز) وزیرمملکت خزانہ علی پرویزملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کرگئے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’ ٹونائٹ ود ثمرعباس ‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ملک کےمعاشی حالات بہترہورہےہیں، منی بجٹ کوکسی طرح بھی رول آؤٹ نہیں کرنا چاہیے، یہ نہیں ہوسکتا کہ بالکل ڈیفالٹ کی طرف چلےجائیں، ہم نےآئی ایم ایف کی مشاورت کےساتھ آگےچلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے حوالے سے ابھی تک کوئی بریفنگ نہیں دی گئی، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہم آئی ایم ایف کےفریم ورک پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرسکتے، تاجروں کوتاجردوست سکیم میں کوئی رعایت نہیں دی گئی۔ علی پرویزملک کا کہنا تھا کہ منی بجٹ کےامکان کوکسی صورت خارج ازامکان قرارنہیں دیا جاسکتا، وزیراعظم نےاپنے پیٹ پرپتھرباندھ کربجلی کےبلوں میں ریلیف دیا، پنجاب حکومت نےبھی بجلی کےبلوں میں اضافی بوجھ خود اٹھایا۔ وزیرمملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ ہم معیشت کوآلودہ سیاست سےالگ کریں گے۔