جوہر ٹاؤن: کار ڈرائیور نے 25 سالہ رکشا ڈرائیور کچل کر مار دیا
09-14-2024
(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن میں کار سوار نے 25 سالہ رکشا ڈرائیور کو کچل کر مار دیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 25 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت بابر کے نام سے کی گئی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے کار میں سوار لڑکی سمیت 2 دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزموں سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔