سکولوں میں اساتذہ کی حاضری، سرپرائز وزٹ ہوں گے
09-13-2024
(لاہور نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے افسران کو سرپرائز وزٹ کے احکامات جاری کر دیئے، سکول پرنسپلز و اساتذہ کو بھی دوران ڈیوٹی اوقات کار کی پابندی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
پنجاب میں 11 اگست کو جاری ہونے والی ٹائمنگ پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا گیا۔ افسران کو سرپرائز وزٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ اب اساتذہ و پرنسپل کا اڑھائی بجے تک سکول میں بیٹھان لازمی ہو گا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول کے اوقات کار کا دوبارہ حکم نامہ جاری کر دیا۔