عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ پر تحقیقات کا فیصلہ

09-13-2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران پر مشتمل چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی، سائبر کرائم وِنگ کی ٹیم عمران خان سے تحقیقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیشی و تکنیکی افسران پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرے گی، عمران خان سے یہ تحقیقات ان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کرنے پر کی جا رہی ہے، انتہائی متنازع پوسٹ بانی پی ٹی آئی کے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی۔