شہر اقتدار کے باسیوں کیلئے صحت کارڈ کی سہولت نہ ہونے کا انکشاف

09-13-2024

(لاہور نیوز) شہر اقتدار کے باسیوں کے لیے صحت کارڈ کی سہولت نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیر صحت نے صحت کارڈ سے متعلق تفصیلات تحریری طور پر قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں، تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی کل آبادی 9لاکھ 33ہزار افراد پر مشتمل ہے، اس وقت اسلام آباد کے کسی ایک شہری کو بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں مل رہی۔ تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 3 ہزار 246 خاندان بھی مفت علاج کی سہولت سے 9 ماہ سے محروم کر دیئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 2 لاکھ 78 ہزار 830 خاندان رہتے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو پریمیم کی کلیئرنس نہیں ملی، ایکنک کی منظوری نہ ہونے سے 16دسمبر 2023 سے مفت صحت سہولت سکیم بند ہے۔