شبلی فراز نے سینیٹ کی سیٹیوں بارے چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا

09-13-2024

(لاہور نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن کی نشستوں پرحکومتی ممبران کی موجودگی پر اپوزیشن لیڈر کے اعتراض پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چئیرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔

شبلی فراز کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ آئینی جمہوری و پارلیمانی سکیم کے تحت سینیٹ حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ سیٹیں دی جائیں، سینیٹ میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، اپوزیشن لیڈر بڑی جماعت کے ممبران کو ایوان میں پچھی سیٹیں دی گئی ہیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایک ممبر والی جماعتوں کو پہلی سیٹیں دی گئی ہیں، اپوزیشن ایوان میں سیٹوں سےمتعلق تبدیلی کریں، انہوں  نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کی بنچز پر حکومتی جماعتوں کے ممبران کو ہٹائیں۔