خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس، شریک ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت خارج
09-13-2024
(لاہور نیوز) خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس میں عدالت نے آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم یاسر علی کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ خلیل الرحمان قمر کے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کئے، ملزم یاسر علی کے وکلاء نے بھی ضمانت پر دلائل مکمل کئے۔ ملزم یاسر علی نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، آمنہ عروج اور یاسر علی سمیت دیگر پر خلیل الرحمان قمر کے اغوا کا الزام ہے، شریک ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔