جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ملتان میں مقامی ہوٹل پہنچ گئی

09-13-2024

(لاہور نیوز) جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ملتان میں مقامی ہوٹل پہنچ گئی جہاں ان کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔

مہمان ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم آج ساڑھے تین بجے انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 ستمبر سے ہو گا۔