پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی لاہور آمد

09-13-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے۔

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جنوبی افریقہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں، وہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچز کے دوران فیصل آباد میں موجود ہوں گے۔ گیری کرسٹن کھلاڑیوں کی کارکردگی مانیٹر کریں گے اور مینٹورز سے مشاورت بھی کریں گے، ہیڈ کوچ کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مضبوط ون ڈے سکواڈ ترتیب دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے بلائے جانے والے کنکشن کیمپ میں بھی شریک ہوں گے جبکہ ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 22 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے۔