وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم، پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کیلئے اقدامات شروع
09-13-2024
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ باڈی کیم پولیس آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک ونگ کے اہلکاروں کو لگائے جائیں گے جب کہ دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، باڈی کیم لگانے کا مقصد پولیس کے رویے میں بہتری اور مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔