پنجاب : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 42 نئے کیسز رپورٹ
09-13-2024
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 32، لاہور سے 6 اور گوجرانوالہ سے ڈینگی کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کابتانا ہے کہ بہاولپور اور نارووال سے ایک، ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا، ایک ہفتہ کے دوران 181 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 592 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔