لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آج اور کل ہلکی بارشوں کا امکان

09-13-2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آج اور کل وقفے وقفے سے ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم گرم ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق مغربی ہوائیں آج پنجاب کا رخ کریں گی، آج اور کل وقفے وقفے سے شہر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔