مرغی کا گوشت 588 روپے کلو ہو گیا
09-13-2024
(لاہور نیوز) مرغی کے گوشت کی قیمت مزید بڑھ گئی۔
قیمت میں 4 روپے اضافے سے مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 588 روپے ہو گئی، پرچون بازار میں زندہ مرغی 406 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ ادھر انڈوں کی قیمت 304 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہے۔