آئی ایم ایف سے تمام معاملات طے، رواں ماہ حتمی شکل دی جائیگی: وزیر خزانہ

09-12-2024

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمد للہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف کے بورڈ کے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی، معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔