بھارتی کامیڈین جانی لیور کا پاکستان آنے اورعمر شریف کے اہلخانہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

09-12-2024

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف کامیڈین اسٹار جانی لیور نے پاکستان آنے اور پاکستانی لیجنڈری کامیڈین عُمر شریف کے اہلخانہ سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جانی لیور کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہیں پاکستان کے ٹاپ کامیڈین اسٹارز کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔جانی لیور نے کہا کہ میں عُمر شریف کا بہت بڑا مداح ہوں، مجھے اُن کے انتقال پر بہت افسوس ہوا تھا، میں نے اس حوالے سے کئی بار مختلف انٹرویوز میں بھی بات کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں عُمر شریف کے بیٹے کے ساتھ رابطے میں ہوں اور جب بھی پاکستان آیا تو کراچی جاکر عُمر شریف کے اہلخانہ سے ضرور ملاقات کروں گا۔بھارتی اداکار نے کہا کہ عُمر شریف کے علاوہ، معین اختر، امان اللہ، رؤف لالا  اور شکیل صدیقی بھی مجھے بہت زیادہ پسند ہیں۔ اُنہوں نے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی پاکستان جانے کا موقع کا ملا تو لاہور اور کراچی ضرور جاؤں گا۔آخر میں بھارتی اداکار جانی لیور نے پاکستانی مداحوں کی محبت اور پیار کے لیے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔