سٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان

09-12-2024

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کم کرکے17.5فیصد کردیا ہے،اس سے قبل پالیسی ریٹ 19.5 فیصد تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 2 ماہ میں مہنگائی میں اضافےکی شرح تیزی سےکم ہوئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیل اور غذائی اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔