کشمیر کاز اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہو گا: مشعال ملک
09-12-2024
(لاہور نیوز) چیئر پرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن و حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کاز اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے حریت قیادت کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے، کشمیر کمیٹی کے تحت سب کمیٹیز تشکیل دی گئی ہیں، سب کمیٹیز کے تحت کشمیری کلچر کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کا آئندہ اجلاس مظفرآباد میں ہو گا، مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا گیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کی ہے۔