'انا للہ وانا الیہ راجعون'اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر دار فانی سے کوچ کرگئے
09-12-2024
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے۔
شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی۔سینئر اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے ہیں، براہِ کرم! اُن کی مغفرت کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔ یحییٰ صدیقی کے انتقال پر شگفتہ اعجاز کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ شگفتہ اعجاز اور یحییٰ کی یہ دوسری شادی تھی، دونوں کی پہلی شادیوں سے دو دو بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی دو مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔