ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان چین کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

09-12-2024

(لاہورنیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے احمد ندیم اور حنان شاہد نے 2، 2 جبکہ عبدالرحمان نے ایک گول سکور کیا، پاکستان نے دوسرے، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں گول کیے۔پاکستان ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے، گزشتہ میچ میں جاپان کو شکست دی جبکہ 2 میچ برابر رہے، گرین شرٹس کا اگلا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔