عمران خان نے علی امین کی صحافیوں بارے گفتگو کو نامناسب قرار دیدیا

09-12-2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دے دیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے گفتگو کی تائید نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہئے تھی، علی امین گنڈاپور جوش خطابت میں بہت زیادہ بول گئے۔