پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع

09-12-2024

(لاہور نیوز) زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی، ایم پی اے حافظ فرحت عباس سمیت دیگر حاضری کیلئے پیش ہوئے، ایم پی اے امتیاز محمود شیخ اور چودھری بلال اعجاز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ محمد احمد چٹھہ، ملک کرامت کھوکھر، رائے حسن نواز اور شکیل خان نیازی  سمیت دیگر  نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔