ظلم کے نظام کیخلاف تحریک کو خواتین لیڈ کریں گی: عالیہ حمزہ

09-12-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ظلم کے نظام کے خلاف تحریک کو خواتین لیڈ کریں گی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر عالیہ حمزہ نے صنم جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں کہ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔ اس موقع پر عالیہ حمزہ کے ہمراہ موجود صنم جاوید نے کہا کہ جلسے کرنا ہمارا حق ہے اور ہمیں ہمارے حق سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا۔