وزیراعظم سے ایم این ایز کی ملاقات، حالیہ معاشی استحکام پر خراج تحسین
09-12-2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، چودھری افتخار نذیر، رانا ارادت شریف، واجا پلین بلوچ، رانا محمد حیات اور شیخ آفتاب احمد شامل تھے۔ ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی پیشرفت بارے آگاہ کیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو ملکی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کی خاطر لئے جانے والے اقدامات میں مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔