نیا توشہ خانہ کیس: عمران،بشریٰ کا درخواست ضمانت پر جلد فیصلے کیلئے عدالت سے رجوع
09-12-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر جلد فیصلے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر، خالد چودھری اور فیصل چودھری کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست میں ریاست، احتساب عدالت اور سپیشل جج سنٹرل کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیشل جج سنٹرل کو ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر جلد فیصلے کا حکم دیا جائے۔