وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیو ٹیم پر تشدد کی خبر کا نوٹس

09-12-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیو ٹیم پر تشدد کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے داتا گنج بخش ٹاؤن کی یو سی 69 میں پولیو ٹیم پر تشدد کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے پولیو ورکرز بچوں کو معذوری سے بچانے کا قومی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم میں رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔