پولیس مقابلہ، بچیوں کو اغواء ، زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

09-12-2024

(ویب ڈیسک) داتا دربار گورا قبرستان کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، کمسن بچیوں کواغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

داتا دربار پولیس نے دوران چیکنگ 2موٹر سائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی،پولیس اہلکاروں نے حفاظت خود اختیاری اپنائی، فائرنگ رکنے پر ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرارہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے 3بچیوں کو اغواء کر کے نجی ہوٹل کے کمرے میں محبوس کر رکھا تھا، داتا دربار پولیس نے ملزم کے چنگل سے تینوں بچیوں کو بازیاب کرایا ، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے، موٹرسائیکل پر فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔