صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا

09-12-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد تک جا پہنچا، شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔ علاوہ ازیں آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 180 سے تجاوز کر گئی۔