چوبیس گھنٹے میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 30 نئے کیسز رپورٹ

09-12-2024

(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 23، لاہور سے 1 اور قصور سے ڈینگی کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور چکوال سے ایک، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا، ایک ہفتہ میں 153 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک 550 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔