ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
09-12-2024
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت پانچ درہم سے شروع ہوگی، قیمتوں کو فینز کی پہنچ میں رکھا گیا ہے، 18سال سے کم عمر فینز کےلیے داخلہ فری ہوگا۔ ٹکٹوں کی تفصیلات کی رونمائی اور برج خلیفہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے رنگوں سے روشن کیا گیا ہے، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔